علاقائی
خلاصہ
- ہری پور: (دنیا نیوز) ہری پور کے علاقہ نئی عدالت کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل ڈالا۔
حادثے میں سترہ سالہ نوجوان دانش جاں بحق جبکہ 15 سالہ سعد زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، ڈرائیور کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔