کراچی میں رینجرز کی کارروائی، چانڈیو گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، چانڈیو گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں راجب عرف راجو، منیر علی چانڈیو عرف منو اور عبدالجبار عرف باقر شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکل 5 جعلی نمبر پلیٹس اور نقدی برآمد کر لی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد، اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید سمیت مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث ہیں علاوہ ازیں گرفتار ملزمان سٹریٹ کرائم کے ساتھ سٹیل مل سے لوہا اور تانبا چوری میں بھی ملوث رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان عادی مجرم ہیں ان کیخلاف شہر کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔