علاقائی
خلاصہ
- سکھر: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے دریائے سندھ پر نئے پُل کی تعمیر کی منظوری دے دی۔
چیئرمین ضلع کونسل سکھر نے پُل سائٹ کا دورہ کیا، ڈی سی نادر شہزاد خان بھی ہمراہ تھے، کمیل حیدر شاہ نے پُل کی تعمیر کے آغاز اور سائٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
چیئرمین نے بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سید ناصر حسین شاہ، خورشید شاہ اور نعمان شیخ کا شکریہ ادا کیا۔
.jpg)
عید کے فوراً بعد ٹیکنیکل ٹیم پہنچ کر پُل کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرے گی، پُل کی تعمیر سے سکھر، روہڑی، صالح پٹ اور دیگر علاقوں کے لاکھوں عوام مستفید ہوں گے۔
کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ دریائے سندھ پر نئے پُل کی منظوری کے لئے بڑی جدوجہد کی گئی، یہ پُل ڈیڑھ کلومیٹر طویل ہوگا اور ملٹی لینز پر مشتمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پُل کی تعمیر سے تاریخی لینس ڈاؤن برج اور سکھر بیراج پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا، پرانا سکھر زیرو پوائنٹ سے روہڑی تک کے درمیان دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔