پنجاب میں ٹریفک حادثات: دو افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے

پنجاب میں ٹریفک حادثات: دو افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلے حادثہ لالیاں کے سانگرہ روڈ، ظہور کالونی کے قریب پیش آیا جہاں مخالف سمت ست آنے والی  دو موٹر سائیکلوں کے درمیان شدید تصادم ہوا۔

حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والا شخص کی لاش اور ایک شدید زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جب کہ تیسرے کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔

دوسرا حادثہ بصیرپور کے علاقے نکی مانیکی کے قریب موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے پیش آیا جس میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسری جانب حادثے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے شخص اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔