مریدکے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار سوار دو دوست زخمی

مریدکے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار سوار دو دوست زخمی

واقعہ تار بازار میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر دو دوست شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے دو دوست حدوکے کے رہائشی ہیں جب کہ نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار بھی پہنچ گئے جنہوں نے دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بعد ازاں میو ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب تھانہ سٹی پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔