علاقائی
خلاصہ
- مظفرگڑھ:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شاہ جمال روڈ بستی سمندری مونڈکا کے قریب پیش آیا، جہاں کچے راستے ک ے باعث توازن بگڑنے سے ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔
حادثے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب مرنے والی خاتون کی لاش اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔