پنجاب کے چار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

پنجاب کے چار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد چاروں سیشن ججز کے تقرر وتبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ ندیم طاہر سید کو گوجرانوالہ ،سیشن جج محمد ارشد جاوید کو سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا۔

اِسی طرح سیشن جج علی نواز کو لیہ سے حافظ آباد جب کہ سیشن جج ذولفقار علی کو لیہ تعینات کر دیا گیا۔