علاقائی
خلاصہ
- سانگھڑ: (دنیا نیوز) ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے نومولود بچے کی مبینہ غلط حوالگی کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ورثا نے واقعے کو ہسپتال انتظامیہ کی سنگین غفلت قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا ہے، 2 خواتین کی بیک وقت ڈلیوری کے دوران بچوں کی شناخت میں مبینہ غلطی ہوئی،
زندہ بچہ مبینہ طور پر مرنے والے نومولود کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے، جبکہ متاثرہ خاندان نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔