ساہیوال میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق

ساہیوال میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق حادژہ تھانہ کمیر کی حدود میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے مخالف سمت میں آنے والی موٹرسائیکل کو کچل دیا جس ہر سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جب کہ کار ڈرائیور فرار ہو گیا۔

ملنے سے مرنے والے دونوں افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں جب کہ کار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی۔