علاقائی
خلاصہ
- اوچ شریف: (دنیا نیوز) محلہ گیلانی میں مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے کے باعث باپ دو کمسن بچوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ احتشام اور 3 سالہ علیشہ شامل ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور کہرام کی فضا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ والد اور بچوں نے پہلے تربوز کھایا اور بعد ازاں دودھ پیا، جس کے بعد تینوں کی حالت بگڑنا شروع ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق جب والد کی حالت مزید خراب ہوئی تو وہ بچوں سمیت فوری طور پر ہسپتال پہنچ گیا، تاہم دونوں بچے جانبر نہ ہوسکے جبکہ والد بھی چند گھنٹوں بعد دم توڑ گیا۔
ہسپتال حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دودھ میں کوئی زہریلی یا مضر صحت چیز شامل ہونے کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔