علاقائی
خلاصہ
- اوکاڑہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ٹرک موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مین جی ٹی روڈ مرغی خانہ سٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل کے ساتھ تصادم میں ٹرک بے قابو ہو کر الٹ کیا اور ڈرائیور گاڑی کے نیچے آ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کردیا ۔
دوسری جانب جاں بحق ڈرائیور کی لاش بھی ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔