ذہنی معذور شخص پر شہریوں کا برہنہ کر کے تشدد، ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

ذہنی معذور شخص پر شہریوں کا برہنہ کر کے تشدد، ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

ملزمان کی شناخت ابرار شاہ، زیبی شاہ اور عبد المنان کے ناموں سے ہوئی، تشدد کرنے والے دیگر چار نامعلوم افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ملزمان نے ذہنی معذور شخص شیرو کو باغ سرداران میں تشدد کا نشانہ بنایا، تھانہ بنی پولیس نے ایک ملزم زیبی شاہ کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی راول کے مطابق دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔