علاقائی
خلاصہ
- جڑانوالہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں تیز رفتار بس اور موٹرسائیکل میں تصادم سے ایک جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد روڈ پل بنگے کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی ، جس پر سوار 21 سالہ افتخار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں 30 سالہ فرمان اور 22 سالہ محمد بوٹا بھی زخمی ہوئے، جب کہ بس بھی بے قابو ہو کر کھیتوں میں الٹ گئی۔
دوسری جانب ریسکیو ٹیم نے مرنے والے نوجوان اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو علاج معالجہ جاری ہے۔
مزید برآں عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا۔