علاقائی
خلاصہ
- کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) اندرون سندھ کےشہر کندھ کوٹ کے علاقے بڈانی میں بھٹو اور بھنگوار قبائل کے درمیان خونی تنازع کا تصفیہ ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دڑی سندرانی میں ہونے والے تصفیے میں مجموعی طور دونوں فریقین پر 2 کروڑ 37 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا، بھنگوار قبیلے پر چار افراد کے قتل اور 5 زخمیوں کا ایک کروڑ 29 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔
دوسری جانب بھٹو قبیلے پر دو افراد کے قتل اور 14 افراد زخمی ثابت ہونے پر ایک کروڑ 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، خونی تنازع کا تصفیہ پی پی ایم پی اے میر عابد سندرانی کی سربراہی میں ہوا۔
فیصلے کے بعد دونوں فریقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور آپس میں بغل گیر بھی ہوئے۔
واضح رہے ڈیڑھ سال قبل شروع ہونے والے تنازع میں اب تک 6 افراد قتل اور 19 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔