سجاول : 13سالہ لڑکا نہر میں ڈوب کر جاں بحق

سجاول : 13سالہ لڑکا نہر میں ڈوب کر جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق دلخراش واقعہ سجاول کے گاؤں گل گھائو میں پیش آیا جہاں دڑو شہر کے قریب پنجاری کینال نہر میں نہاتے ہوئے لڑکا ڈوب گیا۔

جاں بحق لڑکے کی شناخت 13 سالہ عباس ولد شیر محمد گھائو کے طور پر ہوئی جب کہ مقامی غوطہ خوروں نے لاش نہر سے نکال لی۔

عینی شاہدین کا مزید کہنا تھا کہ شدید گرمی سے بچنے کے لیے لڑکا نہر میں نہا رہا تھا کہ گہرے پانی میں جانے سے ڈوب گیا،  لاش گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔