علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) گھر میں آتشزدگی کے دوران جھلس شدید زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے سرسید میں پیش آیا، جاں بحق خاتون کی شناخت شائستہ کے نام سے ہوئی ہے جو آتشزدگی کے واقعے میں شدید جھلس گئی تھیں۔
پولیس مزید بتایا کہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں، اسی واقعے میں خاتون کے شوہر بھی جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔