فیملی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، دونوں ملزم 4 گھنٹے میں گرفتار

فیملی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، دونوں ملزم 4 گھنٹے میں گرفتار

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ خاتون کار میں فیملی کے ساتھ گجومتہ سے سنٹرل پارک جا رہی تھی، دیگر کار میں سوار 2 ملزمان نے فیروز پور روڈ پر فیملی کو ہراساں کیا۔

اسد علی نے بتایا کہ ملزمان چلتی گاڑی سے خاتون کو نازیبا اشارے بھی کرتے رہے، موبائل فون ویڈیو میں ملزمان کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان حسن اور حسنین کیخلاف مقدمہ درج انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔