کرنل (ر) ایوب گادھی پر حملے میں ملوث 3 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک

کرنل (ر) ایوب گادھی پر حملے میں ملوث 3 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک

پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل ایم پی اے ایوب گادھی کے ڈیرے پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا ملزمان کی فائرنگ سے ڈیرہ پر موجود 4 شہری بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے آج خفیہ اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانہ رجانہ کی حدود میں چھاپہ مارا اور ملزمان نے  ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔

پولیس نے کہا کہ سی سی ڈی کے ساتھ  مقابلے میں 3 مرکزی ملزمان  ہلاک ہو گئے، 2 ملزمان کو موقع سے گرفتارکر لیا، پولیس مقابلہ میں ہلاک اور گرفتار ہونے والے ملزمان سے موقع پر بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

علاوہ ازیں پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔