ٹنڈوآدم: 4 بچوں کے لاپتہ ہونے پر ماں کا سٹی تھانے کے سامنے احتجاج

ٹنڈوآدم: 4 بچوں کے لاپتہ ہونے پر ماں کا سٹی تھانے کے سامنے احتجاج

متاثرہ خاتون کے مطابق ان کے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں لاپتہ ہیں، شوہر چاروں بچوں کو اپنے ساتھ لے جا کر لاپتہ کر چکا ہے، 3 روز گزرنے کے باوجود بچوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

بچوں کی عدم بازیابی پر خاتون نے پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوہر کی گرفتاری کے باوجود بچوں کی بازیابی کیلئے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مبینہ طور پر 4 بچوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا، اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے بچوں کی بازیابی کیلئے ہنگامی احکامات جاری کر دیے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اغوا کیے گئے 4 معصوم بچوں کو بازیاب کروانے کیلئے والدین کو اعتماد میں لیا جائے۔