علاقائی
خلاصہ
- قصور: (ویب ڈیسک) کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے بھوتن پورہ میں فیکٹری کے مزدور نے گھر میں پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
اہلِ خانہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ متوفی جون کا بجلی کا بل 42 ہزار روپے آنے پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
حکام کے مطابق متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کے متعلق مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔