علاقائی
خلاصہ
- روجھان: (دنیا نیوز) دریائے سندھ عمر کوٹ میں نہاتے ہوئے اٹھارہ سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے 18 سالہ نوجوان کی شناخت نزیر احمد کے نام سے ہوئی ہے، نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو کئ گھنٹوں کی تلاش کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیا گیا ہے، ڈیڈ باڈی ملتے ہی نوجوان کے والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔
ریسکیو انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ندی نالوں اور دریائے سندھ میں شھری نہانے سے پرہیز کریں۔
واضح رہے پنجاب حکومت نے دریاوں اور ندی نالوں میں نہانے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔