فیروزوالہ میں سیلابی پانی سے نکلنے والا مگر مچھ دیہاتیوں نے پکڑ لیا

فیروزوالہ میں سیلابی پانی سے نکلنے والا مگر مچھ دیہاتیوں نے پکڑ لیا

عینی شاہدین کے مطابق مگر مچھ کی موجودگی کی خبر ملتے ہی گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے نالہ ڈیک میں جال ڈال کر اسے پکڑ لیا اور بعد ازاں رسی سے باندھ دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، تاہم گاؤں کے لوگوں نے مگر مچھ پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔

بعد ازاں پولیس نے اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دے دی تاکہ مگر مچھ کو محفوظ طریقے سے تحویل میں لے کر مناسب مقام پر منتقل کیا جا سکے۔