بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، جناح بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب

بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، جناح بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب

محکمہ آبپاشی کے مطابق جناح بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 37 ہزار 941 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 31 ہزار 301 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب تھل کینال میں 66 ہزار 640 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے تاکہ نہری نظام کے ذریعے پانی کی ترسیل برقرار رکھی جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ دریا کے کناروں اور نشیبی علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔