علاقائی
خلاصہ
- خان پور ہزارہ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے خانپور ہزارہ میں دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم سے ایک نوجوان جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خانپور ہزارہ کے علاقے ڈھوک الہٰی بخش کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
اِسی طرح حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق نوجوان کی لاش اور تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ ادارے مزید کارروائی کر رہے ہیں۔