بہاولپور میں میاں بیوی دریائے ستلج میں جا گرے، بروقت کارروائی سے بچا لیا گیا

بہاولپور میں میاں بیوی دریائے ستلج میں جا گرے، بروقت کارروائی سے بچا لیا گیا

 ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے صرف پانچ منٹ کے اندر دونوں افراد کو بحفاظت دریا سے نکال لیا۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ 22 سالہ شاہ زمان اور 21 سالہ مصباح کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے وکٹوریہ اسپتال بہاولپور منتقل کر دیا گیا، جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام نے مزید کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد ایمرس برج پر موجود تھے کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے دریائے ستلج میں گر گئے، تاہم ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے باعث ایک ممکنہ بڑا سانحہ ٹل گیا۔