ننکانہ صاحب میں زہریلا چارہ کھانے سے 11 بھینسیں ہلاک

ننکانہ صاحب میں زہریلا چارہ کھانے سے 11 بھینسیں ہلاک

واقعے کی اطلاع ملنے پر محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک ہونے والے جانوروں کا معائنہ کیا۔

متاثرہ کسان قیصر شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مخالفین نے مبینہ طور پر چارے میں زہر ملایا، جس کے باعث اس کے جانور ہلاک ہوئے، کسان کے مطابق واقعے سے اسے لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

متاثرہ کسان نے پولیس اور اعلیٰ حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور مبینہ طور پر زہر دینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

قیصر شاہ نے حکام سے نقصان کا ازالہ کرنے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔