علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 8 کے قریب ایک گھر سے 14 سالہ لڑکے کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، متوفی لڑکے کی شناخت 14 سالہ امیر حسن ولد جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی طور پر لاش گھر کے اندر پھندے سے لٹکی ہوئی حالت میں ملی، تاہم واقعے کی حتمی نوعیت اور وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، واقعے سے متعلق اہل خانہ اور دیگر افراد سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مزید حقائق پوسٹ مارٹم اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔