علاقائی
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں موٹر سائیکل کی پٹرول ٹینکی پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 8 افراد جھلس کر متاثر ہوئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال کی سرجیکل ایمرجنسی منتقل کیا گیا، جھلسنے والے افراد میں عامر، اسد شہباز، امتیاز، حمزہ جاوید، سمیع، ظہیر، دانش اکرم اور اسد اللہ دتہ شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے سے متعلق ابتدائی معلومات اکٹھی کیں، موٹر سائیکل کی پٹرول ٹینکی کس وجہ سے پھٹی، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام متاثرین کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔