جسٹس عالیہ نیلم کا بڑا اعزاز، 23 خالی ججز کی آسامیاں پُر کرنے والی پہلی چیف جسٹس بن گئیں

جسٹس عالیہ نیلم کا بڑا اعزاز، 23 خالی ججز کی آسامیاں پُر کرنے والی پہلی چیف جسٹس  بن گئیں

 

لاہور ہائیکورٹ کے 10نئے ججز کی حلف برداری کی پروقار تقریب کامن روم میں منعقد ہوئی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے 10نئے ججز سے ان کے عہدہ کا حلف لیا۔

حلف اٹھانے والےجسٹس فرہاد علی شاہ، جسٹس امجد پرویز، جسٹس عثمان غنی راشد اور جسٹس اسد باجوہ شامل ہیں، جسٹس خالد بن عزیز، جسٹس شیریں عمران اور جسٹس امیر عجم ملک نے بھی عہدے کا حلف اٹھایا۔

جسٹس غلام سرور نہنگ، جسٹس منور اقبال دوگل اور جسٹس اجمل خان زاہد نے بھی حلف اٹھا لیا،حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سئنیر جج جسٹس عابد عزیز شیخ ،جسٹس شہباز رضوی، جسٹس صادق محمد خرم اور جسٹس چوہدری محمد اقبال نے شرکت کی۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ ،ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خرم شہزاد ،سابق جج محمد رمضان ، صدر لاہور ہائیکورٹ بار بابر مرتضیٰ، سیکرٹری قاسم اعجاز سمرا، ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر، سپریم کورٹ کے وکیل فیصل ظفر، حارث سعید، حسیب اللہ سمیت وکلاء برادری بھی تقریب میں شریک ہوئی۔

حلف برداری کی تقریب میں نئے ججز کے فیملی ممبران بھی شریک ہوئے، 10 نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 50 ہوگئی، ابھی بھی مزید 10 آسامیاں خالی ہیں، ججز کی مجموعی تعداد 60 ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کا بڑا اعزاز ,چیف جسٹس مس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ میں سب سے زیادہ ججز کی 23خالی آسامیاں پر کرنے والے پہلی چیف جسٹس بن گئیں۔

جسٹس سید فرہاد علی شاہ کو بطور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب ان کی خدمات کے نتیجہ میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا، جسٹس سید فرہاد علی شاہ تمغہ امتیاز پانے والے پہلے جج ہیں۔