خیبر پولیس میں سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق نئی ہدایات جاری

خیبر پولیس میں سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق نئی ہدایات جاری

مراسلے میں ڈی پی او خیبر نے واضح کیا ہے کہ پولیس افسران و جوان کسی بھی قسم کی ذاتی تشہیر، غیر سرکاری سرگرمی یا کسی مقصد کے لیے پولیس یونیفارم میں تصاویر، ویڈیوز یا دیگر مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ یا شیئر نہیں کریں گے۔

مراسلے کے مطابق پولیس یونیفارم سرکاری حیثیت کی نمائندگی کرتا ہے، اس لیے یونیفارم میں سوشل میڈیا پر ایسی سرگرمیوں کی تشہیر سے گریز کیا جائے جو سرکاری فرائض سے متعلق نہ ہوں۔

ڈی پی او خیبر نے تمام افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور پولیس یونیفارم کے تقدس، وقار اور سرکاری حیثیت کا ہر صورت خیال رکھا جائے۔

19 اگست 2026 کو ڈی پی او خیبر کی جانب سے جاری مراسلے کی نقول متعلقہ پولیس حکام کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔