محبت کی شادی کا المناک انجام، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

محبت کی شادی کا المناک انجام، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق 24 سالہ عامر خان اپنی ناراض بیوی ملائکہ کو منانے میں ناکام رہا، جس پر وہ دل برداشتہ ہوگیا، عامر خان نے مبینہ طور پر ملائکہ پر فائرنگ کرکے اسے موت کے گھات اتار دیا۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزم اپنے گھر پہنچا، جہاں اس نے کنپٹی پر فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرکے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب ملائکہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں درج کرلیا گیا، جبکہ عامر خان کی خودکشی کی رپورٹ تھانہ چھوٹا لاہور صوابی میں درج کی گئی ہے۔