اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ: سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ: سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

پولیس کے مطابق  تھانہ صدر رینالہ کے نواحی علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس پر پولیس  پارٹی نے جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جب کہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت ارشاد عرف شادو کے نام سے ہوئی ہے، جو مختلف تھانوں میں درج 23 سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

مزیدبرآں پولیس نے ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا، فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جب کہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔