غفلت نہیں بلکہ کہیں سے ڈائریکشن تھی کہ کیس کو کہاں لے کر جانا ہے: جبران ناصر

غفلت نہیں بلکہ کہیں سے ڈائریکشن تھی کہ کیس کو کہاں لے کر جانا ہے: جبران ناصر

دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جبران ناصر نے کہا کہ غفلت نہیں بلکہ کہیں سے ڈائریکشن تھی کہ کیس کو کہاں لے کر جانا ہے، ایس ایس پی لیول کے افسران نے جھوٹ بولا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور آئی جی کی طرف سے سفاک قاتلوں کو پکڑنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہو رہی، جیو فینسنگ چودہ دن بعد آج شروع ہوئی۔

جبران ناصر نے کہا کہ چیف منسٹر سندھ کی طرف سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی بات کی گئی، میر رضا بارہ گھنٹے کہاں اور کس کے پاس رہا؟

انہوں نے کہا کہ دوسرے پوسٹ مارٹم کے دوران جسم میں کالا مواد پایا گیا، ہائیڈروکلورک ایسڈ کا شرٹ پر نشان تھا۔