گیس لیکیج سے 3 افراد جاں بحق ہونے کا معاملہ: سوئی گیس ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

گیس لیکیج سے 3 افراد جاں بحق  ہونے کا معاملہ: سوئی گیس ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد کے علاقے مسعود آباد میں چھ روز قبل گیس لیکیج کے باعث گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد بری طرح جھلس گئے۔

ورثا کا کہنا تھا کہ گھر میں آگ مین گیس پائپ لائن سے لیکج کے باعث لگی، گیس لیکج کے حوالے سے سوئی گیس حکام کو متعدد بار شکایات درج کرائی گئیں، تاہم مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب اہل خانہ درخواست پر پولیس نے چھ روز بعد جنرل مینجر سوئی اور ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واضح رہے واقعے کے خلاف جاں بحق افراد کے ورثا اور اہلخانہ نے الائیڈ ہسپتال کے قریب سوئی گیس محکمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ  اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔