کرائم
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کی گاڑیاں چوری کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن سلمان ظفر کے مطابق گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ بالخصوص خواتین کو نشانہ بناتے اور ان کی گاڑیاں چوری کرتے تھے، ملزمان اسلام آباد اور راولپنڈی میں گاڑی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان خواتین کا پیچھا کرتے اور موقع ملتے ہی ان کی گاڑیاں چوری کرلیتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی گاڑی چوری کے مقدمات میں جیل جا چکے ہیں، پولیس نے برآمد ہونے والی گاڑیاں ان کے اصل مالکان کے حوالے کردی ہیں جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔