ڈونگہ بونگہ میں نومولود بچی کو گندے پانی میں پھینکنے والی ماں گرفتار

ڈونگہ بونگہ میں نومولود بچی کو گندے پانی میں پھینکنے والی ماں گرفتار

  پولیس کے مطابق اہل علاقہ نے مشتبہ سرگرمی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، اہل علاقہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچی کو گندے پانی کے جوہڑ سے زندہ نکال لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹرز اس کی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث مبینہ ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ اِس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید برآں  واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ نومولود بچی کو گندے پانی میں پھینکنے کی اصل وجوہات اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کا تعین کیا جاسکے۔