شکارپور کچے میں دو برادریوں کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

شکارپور کچے میں دو برادریوں کے درمیان فائرنگ سے  2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں دریا میں چلنے والی کشتی بھی آگئی جس میں سوار آصف مہر نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب فائرنگ کے تبادلے میں جتوئی برادری کا ایک شخص بھی جاں بحق ہوا۔

مزید برآں پولیس کا کہنا تھا کہ کچے کا علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔