علاقائی
خلاصہ
- گھوٹکی: (دنیا نیوز) گھوٹکی میں شاہ فیصل غلہ منڈی کے علاقے میں مبینہ طور پر گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں عروسہ زوجہ ذیشان جھلس کر جاں بحق ہوئی، واقعے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے جاں بحق خاتون کی لاش متعلقہ ہسپتال منتقل کردی، گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ سے آگ لگی اور واقعہ پیش آیا، مقتولہ عروسہ کے بھائی نے الزام لگایا کہ ذیشان نے عروسہ کو آگ لگا کر قتل کیا۔
عروسہ کے بھائی کے مطابق ذیشان دوسری شادی کرنا چاہتا تھا، اسی وجہ سے بہن کو قتل کیا گیا، واقعہ کے حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کردی، اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔