شکارپور: مزدا کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے شہری جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

شکارپور: مزدا کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے شہری جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

ذرائع کے مطابق اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق شہری کی شناخت سلطان کوٹ کے رہائشی عیدن شیخ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ان کے بیٹے کا نام جواد ہے جو شدید زخمی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد لاش اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کے بعد مزدا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار مزدا ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔