گٹر میں گر کر قوتِ سماعت سےمحروم بچہ جاں بحق

گٹر میں گر کر قوتِ سماعت سےمحروم  بچہ جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق افسوسناک واقعہ منگنانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 5 سالہ بچہ گٹر میں کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اہلخانہ نے بتایا کہ 5 سالہ نہال گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک کھلے گٹر ہونے کی وجہ سے اُس میں جا گرا، واقعے کا علم ہونے پر مقامی افراد نے بچے کو باہر نکالا۔

بچے کے والد کا کہنا تھا کہ گٹر ان کا اپنا تھا، جو پانی کی نکاسی کے لیے گھر کے باہر بنایا گیا تھا اور گٹر پر ڈھکن رکھنا یاد نہیں رہا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کسی کے خلاف کارروائی نہیں چاہتے جب کہ 5 سالہ نہال قوتِ سماعت و گویائی سے بھی محروم تھا۔