کراچی: ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے نومولود جاں بحق

کراچی: ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے نومولود جاں بحق

متاثرہ خاندان کے مطابق امین نامی شخص، جو بس ڈرائیور ہے، اپنی اہلیہ کی ڈیلیوری کیلئے ہسپتال آیا تھا، ہسپتال کے عملے نے انہیں بتایا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا ہے، تاہم بعد میں دیکھا گیا تو بچے کی گردن پر تیز دھار آلے کا نشان موجود تھا اور گلے سے خون بہہ رہا تھا۔

بچے کے تایا کے مطابق امین کے پہلے ہی 5 بچے ہیں اور یہ چھٹا بچہ تھا، تاہم وہ غریب لوگ ہیں اور کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔

لواحقین نے کہا کہ وہ بچے کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کروانا چاہتے اور میت گھر لے کر جا رہے ہیں، مزید تکلیف نہیں دینا چاہتے، متاثرہ خاندان کالا پل کا رہائشی ہے۔

بچے کے تایا نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ہسپتالوں اور عملے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کسی اور خاندان کو اس طرح کے واقعے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔