کراچی: تیزاب گردی کے واقعہ میں خاتون کا چہرہ بری طرح جھلس گیا، ہسپتال منتقل

کراچی: تیزاب گردی کے واقعہ میں خاتون کا چہرہ بری طرح جھلس گیا، ہسپتال منتقل

پولیس کے مطابق خاتون پر ملزم نے تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا، متاثرہ خاتون نے کہا کہ وہ کام کیلئے موجود تھی، نیچے آتے ہی تیزاب پھینک دیا گیا، ملزم کو دوبارہ دیکھنے پر شناخت کر سکتی ہوں۔

عینی شاہد کے مطابق خاتون کی کسی سے تکرار چل رہی تھی، نامعلوم شخص نے تیزاب پھینکا اور فرار ہو گیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے تیزاب کی بوتل تحویل میں لے لی۔