کرائم
خلاصہ
- رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یارخان کے علاقہ تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ڈاکو کی شناخت بدنام زمانہ نیک احمد عرف کالا گوپانگ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔