بہاولنگر: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

بہاولنگر: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ منچن آباد روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار کو بری طرح کچل ڈالا۔

حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں، جاں بحق افراد کی شناخت محمد بلال اور محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔