پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے بھارت میں 100 سال سے زائد قدیم مسجد مسمار کئے جانے کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے بھارت کی ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کی مسلسل بے حرمتی اور مسماری کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے تاریخی اسلامی عبادت گاہ کے خلاف قابل مذمت اقدام اسلامی ورثے کو مٹانے کی وسیع تر اسلاموفوبک اور ہندوتوا پر مبنی مہم کا ایک اور مظہر ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تاریخی بابری مسجد کی مسماری آج بھی مذہبی عدم برداشت، تعصب اور نفرت پر مبنی اس نظریے کی واضح علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کو تمام اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کی بنیادی مذہبی آزادیوں اور ثقافتی ورثے کے خلاف ایسے اقدامات کا جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہئے۔