بلاول بھٹو کی سربراہی میں کراچی کو آگے لے کر جائیں گے: مرتضیٰ وہاب

بلاول بھٹو کی سربراہی میں کراچی کو آگے لے کر جائیں گے: مرتضیٰ وہاب

شہرِ قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں دعائے خیر کے لیے بھی سڑک پر بیٹھنا پڑتا تھا، تاہم عوامی حکومت آنے کے بعد لوگوں کو اپنے نمائندوں تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام اپنی گزارشات براہ راست منتخب نمائندوں کے سامنے پیش کرسکتے ہیں، انہوں نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں نے اس جگہ پر قبضہ نہیں ہونے دیا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ جاری منصوبے کے فنڈز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ہیں اور پیپلزپارٹی میں اجتماعی سوچ کو اہمیت حاصل ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ صرف اور صرف عوام ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا اور ان کی خدمت کی ہے، بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کراچی کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگ پیپلزپارٹی سے نہیں بلکہ عوامی سوچ سے محبت کرتے ہیں، پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے دورے پر آنے والے مہمان کو خوش آمدید کہا،اُنہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی نے ماضی میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔