پاکستان
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) پولیس نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے روبرو پیش کیا اور تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس، فلک جاوید کی ضمانت منظور
عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے فلک جاوید کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
اے ٹی سی کے جج ملک عابد حسین نے کیس کی سماعت کی، پولیس کے مطابق تھانہ سرور روڈ میں فلک جاوید کے خلاف مقدمہ درج ہے۔