علاقائی
خلاصہ
- نیلم :(دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے علاقے نیلم کے دریا میں کم سن بچی دریائے نیلم میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ منڈکرو کے مقام پر پیش آیا جہاں 5 سالہ بچی جنت فاطمہ پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں جاگری اور ڈوب گئی۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کی لاش دریائے نیلم سے نکال لی، جسے بعد ازاں والدین کے حوالے کر دیا گیا۔