علاقائی
خلاصہ
- سیالکوٹ: (دنیا نیوز: (دنیا نیوز) شہباز پور پل بکھڑوالی کے قریب ڈمپر اور کار کے درمیان تصادم ہوگیا۔
حادثے میں ایک شخص جاں بحق،4 خواتین شدید زخمی ہوگئیں، گاڑی میں میاں بیوی اور بیٹی کے علاوہ دو خواتین سوار تھیں، 60 سالہ ریاض حسین ولد انور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں کی مدد سے زخمیوں کو بھی طبی امدادی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 35سالہ نگینہ کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ فیملی کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقہ بھمبر سے ہے، کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سامنے آتے ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔