آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 17 ستمبر تک بارش کا الرٹ

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 17 ستمبر تک بارش کا الرٹ

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق آزاد کشمیر کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

ایس ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے دوران پہاڑی علاقوں کی شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔